Thursday, April 25, 2024

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی دس دلکش  خواتین میں شامل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی دس دلکش  خواتین میں شامل
December 11, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستانی فلم ،،بن روئے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ  ماہرہ خان کو ایشیا کی دس خوبصورت ترین خواتین میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ ماہرہ خان کے لئے  دوہزار پندرہ کامیابیوں کا سال ہے پاکستانی اور انڈین فلموں میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ اب وہ ایشیا کی دس دلکش  خواتین میں بھی  شامل ہوگئی ہیں۔ اداکارہ   کو ایشیا کی دسویں پرکشش خاتون کا یہ اعزاز برطانیہ میں ہونے والے ایک  سالانہ سروے میں دیا گیا ہےلندن کے اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے کئے جانے والے اس سروے میں لاکھوں افراد نے  اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ برٹش سروے میں ٹی وی اور فلم کی دنیا سے منسلک  پچاس سے زائد  ماڈلز اور اداکاراؤں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے  ٹاپ ٹین خواتین کو  چنا گیا ،یشیا کی پرکشش خواتین میں  بالی ووڈ اداکارہ  پریانکا چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ، دپیکا پڈکون ، کرینہ کپور ، سونم  کپور بھی  دس دلکش خواتین میں شامل ہیں۔