Friday, April 26, 2024

پاکستانی اداکارائیں آئندہ کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کریں گی ‏

پاکستانی اداکارائیں آئندہ کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کریں گی ‏
February 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر پاکستانی اداکاراؤں نے بھی واضح پیغام دے دیا کہ پاکستانی اداکارائیں آئندہ کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کریں گی ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان کے لئے جان دےبھی سکتی ہوں اور لے بھی سکتی ہوں ،پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ان کی جان لے لیںگے ، آئندہ سے کسی بھی بھارتی فلم میں کام نہین کروں گی ۔ اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ  ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ شبانہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، ہم بھارت کو کہنا چاہتے ہیں کہ فوج کا 1965 والا جذبہ آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اداکارہ ریما نے کہا کہ  یہ جو وطن ہے اس کی مٹی کے کیلئے  شہیدوں نے خون دیا، اس کی طرف  میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔ ریما کا کہنا تھا کہ  اس وطن کے ایک ایک ذرے کو ہم نے سنوارا ہے اور وہ ہمیں جان سے پیارا ہے ۔  ہمارا اتنا ہی کہنا دوسرے کیلئے بہت ہے ۔جنگ کی باتیں  تمام بھارتیوں کیلئے شرمناک ہیں ۔ تقریب کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزاح کا عنصر پیدا کرتے ہوئے کہا کہ  میری میرا جی سے درخواست ہے کہ  نریندر مودی کو انگلش میں  دھمکی دے دیں ، جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔