Monday, May 13, 2024

پاکستانی اتھلیٹ عرفان محسود نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور کارنامہ درج کروا لیا

پاکستانی اتھلیٹ عرفان محسود نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور کارنامہ درج کروا لیا
May 29, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) پاکستانی اتھلیٹ عرفان محسود نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور کارنامہ درج کروا لیا۔ ایک منٹ میں 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 55 پش اپس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

عرفان محسود نے اسپین کے ایلجاندرو سولر تاری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے ایک منٹ میں 100پاؤنڈ وزن کے ساتھ 55 پش اپ لگا کر اسپینش اتھلیٹ کا ریکارڈ توڑا۔ اسپینش اتھلیٹ نے  سو پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپ لگائے تھے۔

عرفان محسود پش اپس کٹیگری میں 23 ورلڈ ریکارڈز بنانے والے دنیا کے واحد  کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عرفان محسود نے اب تک انڈیا کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ  توڑے ہیں۔ عرفان محسود کے ٹوٹل گینیز ورلڈ ریکارڈ کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔