Thursday, September 19, 2024

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
December 4, 2018
دبئی (92 نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری تیسرا ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔ اسٹار آل راؤنڈرکا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا اور دو ہفتے سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا۔ پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ اس سفرمیں جس جس نے میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں۔ اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں، پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ میچز میں 3644 رنز بنا چکے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ  کیرئیر میں دس سنچریاں اور بارہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔