Thursday, April 18, 2024

پاکستان،بھارت کشیدگی کم کرنےکیلئے مذاکرات کاراستہ اپنائیں: امریکا

پاکستان،بھارت کشیدگی کم کرنےکیلئے مذاکرات کاراستہ اپنائیں: امریکا
November 18, 2016

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے مل کر کام کریں اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ملک باہمی تعلقات کی بحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں، امریکادنیا بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے سرسٹھ ممالک کا اتحاد داعش کے خلاف برسر پیکار ہے اور امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے ہر اقدام کی حمایت کرتا رہے گا۔