Monday, May 13, 2024

پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری کا خواہاں ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری کا خواہاں ہے ، شاہ محمود قریشی
May 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہا اس باوقار فورم میں شرکت اور اہم امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرنا میرے لئے انتہائی باعث مسرت ہے۔ خارجہ، سلامتی، دفاع اور معاشی امور پر یورپی یونین کی پالیسز کی تشکیل میں یورپی پارلیمان کی خارجہ امورکمیٹی کا اہم کردار ادا ہے۔ پاکستان، یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ یورپی یونین پاکستان کا روایتی دوست اور بڑا معاشی شراکت دار ہے ۔ ہمارے دو طرفہ روابط کی بنیاد یکساں جمہوری اقدار، اجتماعیت، باہمی ہم آہنگی اور احترام پر استوار ہے ۔  

شاہ محمود قریشی نے کہا یورپی یونین - پاکستان اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی۔ یہ معاہدہ باہمی دلچسپی کے بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی مضبوط بنیاد بنا۔ ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے خواہشمند ہیں۔

شاہ محمود قریشی بولے یورپی یونین ڈیجٹائیزیشن کے اہداف کی تکمیل کیلئے ہمارے آئی ٹی ہیومن ریسورس کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نئی قانون سازی کی گئی ہے۔