Tuesday, May 21, 2024

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ، سعودی وزیر تجارت

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ، سعودی وزیر تجارت
February 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس کانفرنس کے دوران  سعودی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ پاک سعودی بزنس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہین ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں ، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں جبکہ درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں مشیر تجارت پاکستان عبدالرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر آزمائش پر پورا اترے ، دونوں ممالک میں تعلقات کا نیا باب شروع ہو رہا ہے ، دورے پر ولی عہد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ امید ہے اس دورے سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور تعلقات میں بہتری آئے گی ۔