Sunday, April 28, 2024

پاکستان ہر چیز میں ٹیک آف کررہا ہے، چیف جسٹس پاکستان

پاکستان ہر چیز میں ٹیک آف کررہا ہے، چیف جسٹس پاکستان
October 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز )  چیف جسٹس آف پاکستا ن میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان ہر چیز میں ٹیک آف کر رہا ہے ،  پاکستان بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ڈیم ہماری زندگی ہے ، ڈیم کے بغیر ہماری زندگی میں بہت مسائل ہیں ، عوام جتنا ہو سکے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالیں ،جنوری میں ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ  نہ صرف یہ ڈیم بلکہ دیگر ڈیمز بھی ہمارے لئے بہت ضروری ہیں ۔