Saturday, April 20, 2024

پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت ، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے، آرمی چیف

پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت ، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے، آرمی چیف
September 21, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت ، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے۔

پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپا ستروو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، تعاون، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف  نے کہا  افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان ہر طرح کی سیاحت ، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک  ہے۔ ہر شعبےمیں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

یونانی سفیر نے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور انخلا میں تعاون کو سراہا۔