Wednesday, April 24, 2024

پاکستان ہاکی ٹیم آج ہالینڈ سے ٹکرا ئے گی

پاکستان ہاکی ٹیم آج ہالینڈ سے ٹکرا ئے گی
June 26, 2018
نیدرلینڈ( 92 نیوز) ٹائٹل لے کر جانا ہے تو کچھ کر کے دکھانا ہے ،چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان آج ہالینڈ کیخلاف تیسرا میچ کھیلے گا ،گرین شرٹس اب ہارے تو  فائنل کی دوڑ سے بھی آؤٹ ہو جائیں گے ۔ آخری چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں شکستوں کے بھنور میں پھنسے گرین شرٹس کا کل تیسرا امتحان ہے ، قومی ٹیم  ہالینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی ۔ گرین شرٹس اگر آج ہارےتو ایونٹ سے  بھی باہر ہو جائیں گے  ،  پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کا مایوس کن آغاز کیا  اور پہلے میچ میں بھارت سے چار صفر سے شرمناک شکست کا سامنا کیا۔ دوسرے معرکے میں کارکردگی کچھ بہتر رہی لیکن ہار سے نہ بچ پائے ،آسٹریلیا نے دو ایک سے میدان مارا ۔قومی  ٹیم 28جو ن کو ارجنٹائن ،29 جون کو بیلجیئم کیخلاف میدان میں اترے گی ۔