Sunday, September 8, 2024

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈین آفر ٹھکرادی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈین آفر ٹھکرادی
April 5, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈین ہاکی کی آفر ٹھکرا دی۔ صدر پی ایچ ایف اختر رسول کا کہنا ہے کہ انڈین ہاکی کی پیشکش کا شکریہ، ہمیں حکومت پاکستان فنڈز مہیا کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ساتھ باہمی سیریز کھیلے، ہمارے سپانسرز بھی حصہ ڈالیں گے۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہاکی بورڈ کے صدراختر رسول کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت سے ہاکی کی بہتری کےلئے فنڈز لینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا رویہ مثبت رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلے ۔