Friday, April 26, 2024

پاکستان ہائی کمشن نے کلبھوشن کی اہلیہ ،والدہ کو ویزا جاری کردیا

پاکستان ہائی کمشن نے کلبھوشن کی اہلیہ ،والدہ کو ویزا جاری کردیا
December 20, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کر دیا ۔ کلبھوشن یادیو سے اُس کے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہو گی ۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث اور گرفتار بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ کو ملاقات کی دعوت خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی۔
اہل خانہ 25 دسمبر کو کلبھوشن سے ملاقات کریں گے۔ 16دسمبر کو اہلخانہ نے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں ویزہ درخواست دی تھی ۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا ۔ جس نے جعلی پاسپورٹ اور حسین مبارک پٹیل کے جعلی نام سے دہشتگردی کا نیٹورک چلانے کا اعتراف کیا۔ 10 اپریل کو فوجی عدالت نے اُسے سزائے موت سنائی ۔