Saturday, April 20, 2024

پاکستان گولڈ میڈل گالف چیمپئن شپ کے انعقاد میں دو دن رہ گئے

پاکستان گولڈ میڈل گالف چیمپئن شپ کے انعقاد میں دو دن رہ گئے
October 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ میڈل گالف چیمپئن شپ 25 سے 28اکتوبر تک اسلام آباد گولف کلب میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 250سے زائد مرد و خواتین گالفر مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ میڈل گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل کیٹیگری کی کل انعامی رقم16لاکھ روپے ہے۔ ایونٹ میں شریک ایمیچیور اور جونیئر کھلاڑیوں کے لئے بھی پر کشش انعامات رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ میںملک بھر سے 250سے زائد مرد و خواتین گالفر مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ پروفیشنل کیٹیگری کے دفاعی چیمپئن محمد منیر، ایمیچیور کیٹیگری کے طارق محمود جبکہ خواتین کیٹیگری کی دفاعی چیمپئن ینگ می این ہیں۔ پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ میڈل گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ممنون حسین ہو نگے۔