Friday, March 29, 2024

پاکستان گرین نے بھارت کو شکست دیکر سہ ملکی کبڈی ٹاکرا جیت لیا

پاکستان گرین نے بھارت کو شکست دیکر سہ ملکی کبڈی ٹاکرا جیت لیا
January 13, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) پاکستان گرین نے بھارت کو شکست دے کر سہ ملکی کبڈی ٹاکرا جیت لیا، پاکستان وائٹ نے  ایران کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پنجاب اسٹیڈیم میں کبڈی ٹاکرا کا فائنل راؤنڈ کھیلا گیا ، جس میں پاکستان گرینز نے بھارتی ٹیم کے خلاف فیصلہ کن برتری ثابت کرتے ہوئے  29کے مقابلہ میں 40 پوائنٹس سے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ میچ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی سینئر وزیر پنجاب علیم خان، میاں اسلم اور رائے تیمور بھٹی سے ٹیموں کا تعارف کرایا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پورے میچ میں پاکستان ٹیم اپنے مدمقابل پر حاوی رہی ، کوئی بھارتی سورما پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ پکڑ سکا  اور یوں پاکستانی ٹیم نے  بھارتی ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا ۔ میچ کے اختتام پر وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فاتح پاکستان گرینز کو ٹرافی اور دس لاکھ نقد جبکہ بھارتی ٹیم کو رنز اپ ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ روپے نقد انعام  بھی دیا گیا۔