Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بیالیس برس کے ہو گئے

پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بیالیس برس کے ہو گئے
May 28, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بیالیس برس کے ہو گئے ہیں۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے مصباح الحق نیازی اٹھائیس مئی انیس سو چوہتر کو پیدا ہوئے۔ کرکٹ کے شاندار کیریئر کے باعث انہیں مرد بحران بھی کہا جاتا ہے۔ مصباح بطور کپتان اپنے خلاف کھیلنے والی ہر ٹیم کو شکست دینے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیالیسویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔