Thursday, April 18, 2024

پاکستان کے کئی شہروں میں ہندو برادری روایتی جوش وخروش سے ہولی منا رہی ہے

پاکستان کے کئی شہروں میں ہندو برادری روایتی جوش وخروش سے ہولی منا رہی ہے
March 12, 2017
لاڑکانہ (92نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان کےمختلف شہروں میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے ۔ ہولی کی تقریبات میں شرکا ایک دوسرے پر رنگ ڈالنے کی ہزاروں سال پرانی رسم بھی پوری کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ میں ہندو برادری انتہائی جوش خروش کے ساتھ مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہولی کے حوالے سے تقاریب منعقد کی  گئیں ۔ ان تقاریب میں بڑے بچے بوڑھے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔ ٹنڈو الہ یار میں بھی ہندو برادری میں مذہبی تہوار ہولی کے دوران جوش و خروش پایا جاتا ہےایک دوسرے پر رنگ  ڈال کر ہزاروں سال پرانی رسم ادا کی گئی ۔ہولی کے اس موقع پر جھوٹے ، بڑے سبھی افراد خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ عمرکوٹ میں بھی پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ہولی کی تقریبات منعقد کیں اور ایک دوسرے پر رنگ ڈالنے کی رسم ادا کی اس  موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئیں۔ ہولی ہندووں کا مذہبی تہوار ہے جس میں ہندو مذہب کے پیروکار بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ ان تقریبات کا سب سے اہم پہلو ایک دوسرے پر رنگ ڈالنا ہوتا ہے جو ہزاروں سال پرانی رسم ہے ۔