Thursday, April 18, 2024

پاکستان کے چھ ماہ میں دنیا سے تعلقات بہتر ہوئے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے چھ ماہ میں دنیا سے تعلقات بہتر ہوئے ، شاہ محمود قریشی
March 10, 2019
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کے اقوام عالم سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں ۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاک امریکا تعلقات نئی  کروٹ لینے والے ہیں  لیکن پاکستان کے لئے امتحان ابھی ختم نہیں ہوا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  عمران خان کو طالبان خان کہا گیا مگر آج ان کی باتوں کو امریکا بھی سراہتا ہے ، بھارت نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔