Sunday, September 8, 2024

پاکستان کے پہلے کامیڈین نذر کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے

پاکستان کے پہلے کامیڈین نذر کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے
January 20, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی فلموں کے پہلے کامیڈین نذر کو مداحوں سے بچھڑے آج چوبیس برس بیت چکے ہیں۔ کامیڈین نذر نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں دو سو کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ تفصیلات کے مطابق کامیڈین نذر نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو چوالیس میں پنجابی فلم ”گل بلوچ“ سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی پاکستانی فلم ”تیری یاد“ میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ اس کے بعد پاکستان کی پہلی سلور جوبلی پنجابی فلم ”پھیرے“ میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔ پینتیس برسوں پر محیط اپنے فنی سفر کے دوران دو سو کے قریب اردو اور پنجابی فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ”یکے والی، رانی خان، باغی، آخری نشان“ سمیت ایک طویل فہرست شامل ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانی فنکاروں میں شمار ہونے والے نذر آج اپنے مداحوں میں نہیں مگر فنکار اس وقت تک نہیں مرتا جب تک اس کا فن زندہ رہے اور اس کے چاہنے والے موجود رہیں۔