Wednesday, May 1, 2024

پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی آج منائی جا رہی ہے
October 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ لیاقت علی خان کو ہم سے بچھڑے 67 برس بیت گئے۔ نوابزادہ لیاقت علی خان کا شمار بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی میں ہوتا ہے۔ نوابزادہ لیاقت علی خان نے قائد ملت کا خطاب بھی پایا۔ لیاقت علی خان نے پاکستان کے بنانے میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کام کیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ لیاقت علی خان برصغیر کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ۔ لیاقت علی خان 1923ء میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے جبکہ 1936ء میں وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل بنے۔ لیاقت علی خان نے آخری بار 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے شرکت کی جہاں خطاب کے دوران ان پر گولی چلا دی گئی۔ ان کا قتل پاکستان کے پر اسرار ترین واقعات میں سے ایک ہے، جس کی گُتھی آج تک سلجھائی نہیں جاسکی۔