Friday, May 3, 2024

پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنس 14ارب 69 کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنس 14ارب 69 کروڑ 40 لاکھ میں نیلام
November 24, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنس 14ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلام کر دیے گئے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کہتے ہیں کہ میڈیا نئے دور میں داخل ہو گیا۔ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی 20 کروڑسے شروع ہوئی۔ 12 کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوئیں، ایک نیلامی کے آغاز سے پہلے ہی الگ ہو گئی۔ پندرہ گھنٹے تک ایک سے بڑھ کر ایک پیشکش دی گئی۔

آخر میں میگ انٹرٹینمنٹ لاہورنے 4 ارب 91 کروڑ روپے کی بلند ترین پیشکش دی۔ شہزاد آسکائے اسلام آباد نے 4 ارب 90 کروڑ جبکہ اسٹار ٹائمز کمیونیکیشن نے 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلامی جیت لی۔ بولی کے قواد کے مطابق سب سے زیادہ بولی دینے والی دو کمپنیاں بھی تیسرے نمبر پر بولی دینے والی کمپنی کے مساوی رقم ادا کریں گی۔

تین اقساط میں رقم کی ادائیگی کی سہولت ہو گی۔ پہلی قسط 15 فیصد، دوسری 35 فیصد جبکہ تیسری 50 فیصد ادا کرنا ہو گی۔ تینوں کمپنیوں کو وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں سے کلئیرنس کے بعد لائسنس جاری کیا جائے گا۔