Thursday, April 25, 2024

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج ڈھاکا  روانہ ہونگے

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج ڈھاکا  روانہ ہونگے
April 19, 2015
کراچی(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی آج رات ڈھاکا روانہ ہو جائیں گے جبکہ میچ چوبیس اپریل کو  میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد، مختار احمد اور سہیل تنویر آج رات بارہ بجے ڈھاکا کے لئے روانہ ہوں گے،  صہیب مقصود کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے سبب دورے سے باہر ہو گئے۔ جنید خان، حارث سہیل، محمد رضوان، محمد حفیظ، سعد نسیم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، عمر گل اور سعید اجمل پہلے ہی بنگلا دیش میں موجود ہیں۔