Friday, April 26, 2024

پاکستان کے نامور مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کر گئے
May 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان کے نامور مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کر گئے ۔  اُنہیں نمونیہ کے باعث7 مئی کو  سینٹ میری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔لیکن طبعیت کی مزید خرابی کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عصر حاضر کے نامور مصور جمیل نقش 1939 میں بھارت کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے ۔  کم عمری میں ہی مصوری کا بے پناہ شوق اخبارات میں پینٹنگ تک لے آیا ۔ جمیل نقش نے 1953 میں نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا ۔ اڑتے ہوئے کبوتر اور عورت اُن کی مصوری کا خاص پہلو تھے ۔ اُنہوں نے اسلامی خطاطی کو بھی خوبصورتی سے کینوس کی زینت بنایا ۔ جمیل نقش کو فن مصوری کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے1989 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا ۔ جمیل نقش کو 7 مئی کو لندن میں نمونیہ کے اٹیک کے باعث سینٹ میری اسپتال داخل کیا گیا، جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین لندن میں ہی کی جائے گی ۔