Friday, April 26, 2024

پاکستان کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرینگے : نواز شریف

پاکستان کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرینگے : نواز شریف
October 19, 2015
لندن(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ وہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کے مفادات کا  ہر صورت تحفظ کریں گے ،وزیراعظم نوازشریف  لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان او ر پی ٹی آئی کو نہ بھولے،کہتے ہیں کہ دھاندلی دھاندلی کا شور اچھی روایت نہیں ہےغیر سنجیدہ سیاست دانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکہ کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان  دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور وہ پاکستان کے معاملات پر ضرور بات کریں گے ایٹمی پروگرام کے متعلق ایک سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ  انیس سو ننانوے کے ایٹمی دھماکوں کے موقع پر وزیراعظم کون تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور دیا جائے گا۔