Sunday, May 19, 2024

پاکستان کے معاشی حب کراچی کی سڑکوں پر سناٹا، پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت

پاکستان کے معاشی حب کراچی کی سڑکوں پر سناٹا، پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت
November 2, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان کے معاشی حب کراچی کی سڑکوں پر سناٹا چھا گیا۔ بڑے تجارتی مراکز بھی بدستور بند ہے۔ بندر گاہ پر بھی تجارتی مال کی نقل و حمل کو بریک لگ گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی شدید قلت ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اکثریت نے رکشہ، ٹیکسی کا سہارا لیا۔ پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے پر چند علاقوں میں پمپس بھی بندے پڑے ہیں۔ ادھر شہر کے بڑے تجارتی مراکز میں بھی سناٹے کا راج ہے۔ جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، موتن داس اور ڈینسو ہال میڈیسن مارکیٹ مکمل طور پر بند ہے۔ کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ دوسری جانب کراچی پورٹ جانے والے راستے کی بندش سے ٹرالر مالکان بھی پریشان ہیں۔ ٹرالر پر کنٹینرز موجود ہیں جبکہ ڈرائیور نے رات سڑکوں پر گزاری۔ اس کے علاوہ کراچی کے سرکاری اسکولز بھی بند پڑے ہیں جبکہ جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔