Friday, April 26, 2024

پاکستان کے مستقبل کا انحصارکراچی کےحالات پر ہے :عمران خان

پاکستان کے مستقبل کا انحصارکراچی کےحالات پر ہے :عمران خان
April 19, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناہےکہ پاکستان کے مستقبل کا انحصارکراچی کے حالات پرہےایم کیوایم نےگھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنائے توالیکشن کمیشن کےپاس جائیں گے۔ این اےدوسوچھیالیس کاضمنی انتخاب میں اب مقابلہ ہوگا۔ تحریک انصاف ایم کیوایم اورجماعتِ اسلامی کے درمیان۔ عمران خان جلسے کے لئے کراچی آئے اور عارف علوی کے گھرپرپریس کانفرنس کی  جس میں ان کا کہنا تھا،صرف ایک سیٹ جیتنےکامسئلہ نہیں، یہ الیکشن کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کریں گےایم کیو ایم خوف نہ پھیلائے۔ عمران خان نے واضح کیا کراچی  ترقی کرے گاتوملک ترقی کرے گا دھونس دھاندلی کی سیاست نہیں ہونا چاہیے۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ نے کہا ، جماعتِ اسلامی سے الیکشن میں اتحاد چاہتے تھے، وہ مقابلہ کرنا چاہتی ہے تومقابلہ کرلے۔ عمران خان اس سے پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچے توان کی اہلیہ ریحام خان اوران کے بچےبھی ساتھ تھے لیکن عمران خان ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی عارف علوی کےگھر روانہ ہوگئےتھے۔