Friday, May 10, 2024

پاکستان کے مخالفوں کے پروپیگنڈے کو آج پارلیمنٹ نے دفن کر دیا، فردوس عاشق اعوان

پاکستان کے مخالفوں کے پروپیگنڈے کو آج پارلیمنٹ نے دفن کر دیا، فردوس عاشق اعوان
January 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے پاکستان کے مخالفوں کے پروپیگنڈے کو آج پارلیمنٹ نے دفن کر دیا۔ مفاہمت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتساب بھی قومی مفاد کا حصہ ہے۔ کسی نے کچھ غلط نہیں کیا تو اسے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا بنیادی کام ہے۔ اداروں کو تقویت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا احتساب حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ غلطیاں انسان کو آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہیں۔  جو انسان غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے غلطیوں کو باربار دہراتا ہے وہ عادی مجرم ہوتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں ہمیں عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھنا ہے۔ مسائل کے تدارک کے لیے ہم نے مل کر کردار ادا کرنا ہے۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ خرابی کا ذمہ دار کون ہے۔ ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے ادھر فواد چودھری بولے حالات کے تناظر میں اپوزیشن کا رویہ خوش آئند ہے۔ شیخ رشید نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔