Friday, March 29, 2024

پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
April 4, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99 ارب31 کروڑ ڈالر ہو گیا۔

 آئی ایم ایف سے سستا قرضہ لینے کی کوشش پاکستان کو بھاری پڑ گئی۔ 6 ارب ڈالرز کا سستا آئی ایم ایف پیکج لینے کے لیے 3 ارب 97 کروڑ ڈالرز مہنگا قرضہ دوسرے ذرائع سے لے لیا۔ غیر ملکی  قرضوں کا حجم 99 ارب31  کروڑ ڈالر ہو گیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2018 میں پاکستان کے ذمہ 95 ارب 34 کروڑ ڈالرز واجب الادا تھے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2 ارب 37 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

 ذرائع کے مطابق قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالرز بھی شامل ہیں جبکہ یو اے ای اور سعودی عرب سے  ملنے والے مزید ایک ایک ارب ڈالرز اس قرض میں شامل نہیں۔