Monday, May 6, 2024

پاکستان کے عوام میں شعورآگیا،مجرم کو لینے کوئی ائیرپورٹ نہیں جائیگا،عمران خان

پاکستان کے عوام میں شعورآگیا،مجرم کو لینے کوئی ائیرپورٹ نہیں جائیگا،عمران خان
July 12, 2018
نارووال ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اب قوم میں شعور بیدار ہو چکا ہے ،مجرم کو لینے کیلئے کوئی بھی  ائیرپورٹ پر نہیں جائے گا،300ارب چوری کرنے والے باپ بیٹی ایسے ہاتھ ہلاتے آرہے ہیں جیسے کوئی بڑامعرکہ  مارا ہے ۔ نارووال میں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے ،  قانون کی بالا دستی سے قوم ترقی کرتی ہے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  نواز شریف کوئی ایسا اسپتال نہ بنا سکے جہاں کلثوم نواز کاعلاج ہو سکے ، احسن اقبال کو بازو میں گولی لگی تو لاہور لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر بلایا گیا ، نارووال میں کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں اس کا علاج ہو سکے ۔