Sunday, September 8, 2024

پاکستان کے عوام ایک طرف، سلیکٹڈ حکومت ایک طرف ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کے عوام ایک طرف، سلیکٹڈ حکومت ایک طرف ہے، بلاول بھٹو زرداری
October 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کے عوام ایک طرف، سلیکٹڈ حکومت ایک طرف ہے۔ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے سے ویڈیو لنک خطاب میں بولے جو سوچ رہے ہیں پی ڈی ایم کا اتحاد ٹوٹ جائے ان کے لیے ایک پیغام ہے۔ جمہوریت سے پیچھے ہٹے ہیں نہ کبھی پی ڈی ایم سے پیچھے ہٹیں گے۔ بڑی مشکل سے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے۔ ہم دو قدم آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام غریب کیوں ہیں۔ بلوچستان کے عوام غیرت مند لوگ ہیں، اپنے حقوق لینا جانتے ہیں۔ اپنے حقوق لینے کے لیے صوبہ کے عوام نے اپنا خون دیا ہے۔ بلوچ عوام کا سر کٹ سکتا ہے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔ عوام کسی بھی صوبے کی ہو اب اپنی آزادی چاہتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بولے عوام غربت اور بے روزگاری سے آزادی چاہتے ہیں۔ یہ کیسی آزادی ہے جہاں عوام آزاد ہے نہ سیاست آزاد ہے۔ نہ میڈیا آزاد ہے نہ عدلیہ آزاد ہے۔ عوام کو آزادی دلانے کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ باقی جماعتوں کو عوام کے پیج پر آنا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا۔