Friday, March 29, 2024

پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ، معید یوسف

پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ، معید یوسف
July 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں۔ معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا میرے خلاف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ حکومت کو شہریت  سے متعلق حلف نامہ جمع کرا چکا ہوں۔ میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا۔ مجھے امریکہ سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے ۔ میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں۔ میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ غلط فہمی نہ پھیلائی جائے ۔ گزشتہ روز حکومت نے وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات عام کر دیں تھیں ۔ معاونین اور مشیروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئیں تھیں۔ وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی میں سے 5 دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ ، کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے ۔ معاون خصوصی نیشنل سکیورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ میں رہائش ،شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر، کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ ندیم بابر کے پاس امریکی شہریت، پاکستان اور بیرون ملک میں جائیدادیں،معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مالک،معاون خصوصی ندیم افضل چن کے پاس کینیڈا کی مستقل رہائش ،زلفی بخاری برطانوی نیشنل، پاکستان اور بیرون ملک میں جائیداد،شہزاد ارباب کے 12 کروڑ 73 لاکھ،عثمان ڈار کے 6کروڑ کے اثاثے ،معاون خصوصی شہزاد اکبرکےاثاثوں کی مالیت7 کروڑ 23 لاکھ سےزائد، بابر اعوان ساڑھے 16 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک، بیرون ملک بھی گھر ہے۔