Thursday, April 25, 2024

پاکستان کے شہر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بڑا بحران

پاکستان کے شہر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بڑا بحران
April 13, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاکستان کے شہر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بڑا بحران ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شہری رکشہ اور ٹیکسی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

 ادھر شہر کی سڑکوں پر رواں دواں یہ رکشہ اور ٹیکسیاں خلاف ضابطہ میٹرز سے محروم ہیں اور متعلقہ محکمے کی جانب سے بھی ایسی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

 شہریوں سے کبھی سی این جی کی بندش تو کبھی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا بہانہ بناکر من مانا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

 رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز سے میٹرز کی بات کی جائے تو وہ بھی نت نئی تاویلیں سناتے ہیں۔

 رکشہ اور ٹیکسی ڈارئیورز کی انہی مان مانیوں کے باعث عوام کی بڑی تعداد نجی آن لائن ٹیکسی، رکشہ اور بائیک سروس کی جانب راغب ہورہی ہے۔