Friday, April 19, 2024

پاکستان کے شاہ زیب نے مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن جیت لی

پاکستان کے شاہ زیب نے مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن جیت لی
August 28, 2021 ویب ڈیسک

بشکیک (92 نیوز) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کا ایشین چیمپئن بن گیا، پاکستان کے شاہ زیب نے ایشین چیمپن شپ جیت لی۔

پاکستان کے فائٹر شاہ زیب خان نے کرغستان میں ہونیوالے مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستانی فائٹر نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کرغستان کے حریف کو چت کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں ایک سلور اور کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے، اس سے قبل مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے مقابلے میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے بھارتی فائٹر کو 73 سیکنڈز میں دھول چٹائی۔