Friday, May 17, 2024

پاکستان کے سعودی عرب کے لیے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے

پاکستان کے سعودی عرب کے لیے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے
April 25, 2021

ریاض (92 نیوز) پاکستان کے سعودی عرب کے لیے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے۔ نامزد سفیر نے پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

ائیر پورٹ پر سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز اور دیگر سفارتی افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ انہیں سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نئے سفیر بلال اکبر کی جانب سے سفارتی افسران کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ  کے مطابق نامزد سفیر  اور  سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔