Friday, May 17, 2024

پاکستان کے سرپرائز آپریشن ’’سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو 2 سال مکمل

پاکستان کے سرپرائز آپریشن ’’سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو 2 سال مکمل
February 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے سرپرائز آپریشن ’’سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو 2 سال مکمل ہوگئے۔

سرپرائز ڈے، شاہینوں کا دن، ستائیس فروری دو ہزار انیس کو پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے بھارتی پائلٹ کا طیارہ اور نریندر مودی کا غرور دونوں خاک میں ملادیئے۔

پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے نہ صرف بھارتی طیارہ گرایا بلکہ ابھی نندن کو پاکستانی چائے کا دیوانہ بھی بنایا۔ بھارت یاد ہے نہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ۔

پاکستان کے سپوتوں نے  مادر وطن کے پرچم کو سربلند کیا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا اور جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستانی چائے کا دیوانہ بن گیا۔

اسکواڈن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی یادگار گفتگو نے لہو گرمایا۔ پاک فضائیہ کے بہادر سپوت کہتے ہیں عوام اطمینان رکھیں۔ فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔