Thursday, April 18, 2024

پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے : انوراگ ٹھاکر

پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے : انوراگ ٹھاکر
September 23, 2016
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارت نےپھر فرار کا راستہ اختیار کر لیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے ،پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں  دینےوالابھارت  پاکستان کےساتھ  کرکٹ کھیلنےسےبھی ڈرگیا ،پاکستان کےساتھ نہیں کھیلیں گے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے دونوں ملکوں کےدرمیان دو طرفہ سیریز کے امکان کو  مسترد کر دیا۔ مودی سرکا راورانڈین میڈیاکی طرح انوراگ ٹھاکرنےبھی   اڑی حملےکاہی بہانہ بناکراپنی جان چھڑائی ہے۔ان کاکہناہےدونوں ملکوں میں  تناؤچل رہاہے۔ان حالات میں کرکٹ کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کےلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دو ہزار چودہ میں دستخط ہوئے تھےاس وقت سے اب تک یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے  سربراہان نے اس سیریز کےلئےبھارت کےمتعدد دورےبھی کئے لیکن بھارت ہمیشہ ٹال مٹول  سے کام لیتا رہا ہے۔