Friday, May 3, 2024

پاکستان کے روبوٹس اور دیگر جدید آلات نے آئیڈیاز نمائش میں دھوم مچا دی

پاکستان کے روبوٹس اور دیگر جدید آلات نے آئیڈیاز نمائش میں دھوم مچا دی
November 24, 2016

کراچی (92نیوز) عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کے تیارکردہ روبوٹ، جیمرز، کیمرے اور مسلح افواج کے لیے کمیونی کیشن کے جدید آلات بھی مندوبین کے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی دفاعی نمائش میں اسلحہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے تیارکردہ جدید کمیونی کیشن آلات بھی اپنے مثال آپ ہیں۔ حکومت پاکستان کے ماتحت ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے تیار کردہ جدید روبوٹ ہوں یا جیمرز، نقل وحرکت کی سرویلنس کرنے والے کیمرے‘ جدید وائر لیس سسٹم، غیرملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

این آر ٹی سی کے ریسرچ آفیسرز کا کہنا ہے کہ کم لاگت میں اعلیٰ معیارکے آلات بنائے جارہے ہیں جس کی بدولت سکیورٹی ادارے آسانی سے اپنے اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ریسرچ آفیسرز کے مطابق اس وقت کئی ممالک پاکستانی کمپنیوں کے تیارکردہ جدید دفاعی آلات استعمال کر رہے ہیں جو یقیناً پاکستانی کمپنیوں کے اعلیٰ معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔