Friday, May 3, 2024

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں گیارہ فیصد اضافے کا اعلان

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں گیارہ فیصد اضافے کا اعلان
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں گیارہ فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا۔مختص رقم  آٹھ سو ساٹھ ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کا  آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 80 ارب روپے کے اضافے کا اعلان، وطن عزیز کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے  860 ارب روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔ رواں مالی سال یہ رقم 780 ارب روپے تھی۔ دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق  پاک آرمی کا بجٹ 371 ارب سے بڑھا کر 409 ارب روپے ، ایئر فورس کا بجٹ  164 ارب سے بڑھا کر 179 ارب روپے ، پاک نیوی کا بجٹ  85 ارب سے بڑھا کر 95 ارب روپے  جبکہ دیگر حساس سیکورٹی  اداروں کا بجٹ161 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق مسلح افواج میں سترہ ہزار سے زائد نئی بھرتی کی جائے گی، جن میں  چار ہزار چار سو خواتین شامل ہونگی، بجٹ میں دفاعی سازو سامان کی درآمد کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینے  اور دفاعی آلات کی درآمد پر  سیلزٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی وصول نہ کئے جانے کی بھی تجویز شامل ہے۔