Friday, April 26, 2024

پاکستان کے دشمنوں کو خوشحالی اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی، دہشت گردوں کا تعاقب کر کے ان کو پکڑ لیں گے: وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

پاکستان کے دشمنوں کو خوشحالی اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی، دہشت گردوں کا تعاقب کر کے ان کو پکڑ لیں گے: وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
June 2, 2015
کوئٹہ (92نیوز) وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے، پاکستان کے دشمن ملک کی خوشحالی اور ترقی دیکھ نہیں پا رہے، سانحہ مستونگ افسوسناک ہے، دہشت گردوں کا تعاقب کر کے ان کو پکڑ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں، حکومت اس مسئلے کے حل کےلئے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوشحالی اور ترقی برداشت نہیں، یہی وجہ ہے کہ امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ دہشت گردوں کا ہر صورت تعاقب کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے علاوہ اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔