Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کے حالات خراب کرنے کی دشمن  کی سازش کامیاب نہیں ہوگی : کمانڈر سدرن کمانڈر

پاکستان کے حالات خراب کرنے کی دشمن  کی سازش کامیاب نہیں ہوگی : کمانڈر سدرن کمانڈر
May 27, 2016
  کوئٹہ(92نیوز)کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کی دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بلوچستان کے شہید ایف سی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نوشکی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گھر بنا کر دئیے گئے جن کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے  کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قریبانیاں رئیگاں نہیں جائیں گی ۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی دس سالہ جنگ کے دوران 6 سو سے زائد جواں شہید ہو چکے ہیں۔ تقریب میں موجود شہداء کے لواحقین ایف سی حکام کی جانب سے ان کے شہید بیٹوں ، بھائی اور شوہر کو یاد رکھنے پرخوش بھی تھے کئی اپنے پیاروں کو یاد کر کے آبدیدہ بھی ہوگئے۔ چھبیس شہداء میں 8 نائب صوبیدار ، 5 حوالدار اور 13 سپاہی شامل ہیں جو صوبے میں مختلف آپریشن کے دوران شر پسندوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔