Monday, May 6, 2024

پاکستان کے حالات خراب کرنیوالا دہشت گرد برطانیہ بیٹھا ہے : عمران خان

پاکستان کے حالات خراب کرنیوالا دہشت گرد برطانیہ بیٹھا ہے : عمران خان
December 12, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ پاکستان میں فوج مقبول ہے لیکن مارشل لاءکا کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات سے ایشوز حل کر سکتے ہیں۔ مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ مذاکرات میں رکاوٹیں آئیں گی لیکن رکیں مت، مذاکرات جاری رکھیں۔ ساٹھ برس پہلے ہی گزر چکے ہیں‘ اب دونوں اطراف کے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ ایک دہشت گرد برطانیہ بیٹھا ہے۔ پاکستان میں حالات خراب رہے جس میں اس شخص کا ہاتھ ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اس خطے کا اہم ایشو ہے‘ خطے کے مستقبل کا امن اس میں پوشیدہ ہے۔ پاکستان میں فوج مقبول ہے اور وہی کچھ کر رہی ہے جو لوگ چاہتے ہیں لیکن مارشل لاءنہیں لگ سکتا۔ جمہوری نظام پر اتفاق رائے موجود‘ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں۔