Saturday, May 4, 2024

پاکستان کے تمام مشنز میں آن لائن ویزا سہولیات شروع

پاکستان کے تمام مشنز میں آن لائن ویزا سہولیات شروع
May 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بریفنگ میں بتایا کہ آن لائن ویزا سہولیات تمام مشنز میں آپریشنل ہو چکی ہیں۔ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بتایا کہ آن لائن ویزہ سہولیات تمام مشنز میں آپریشنل ہو چکیں ہیں۔ ای - ویزہ سہولت کے آغاز سے ابتک 1946 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔  1152 درخواستوں پر ویزے جاری کیے گئے ۔ آن لائن ویزا درخواستوں میں سے 560  پر کارروائی جاری ہے۔ کل درخواستوں میں سے 95 کو مختلف تکنیکی وجوہات پر رد کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ای ویزہ کا اجرا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ سہولت کا مقصد ویزوں کا بروقت اجرا اورشفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ آن لائن ویزہ سہولت سے  ویزہ حصول میں درپیش مشکلات ختم ہو سکیں گی۔ وزیر خارجہ نے چیئرمین نادرا اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو بھی  سراہا۔