Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر تھرمل اسکینرز کم پڑ گئے

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر تھرمل اسکینرز کم پڑ گئے
January 30, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کرونا وائرس ملک میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر تھرمل اسکینرز کم پڑ گئے ، پاکستان نے عالمی ادارہ صحت سے تھرمل اسکینرز کی فراہمی کی درخواست کر دی ۔ چین سے شروع ہونے والا کرونا وائرس  دنیا بھر میں پھیلنے لگا ،  مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی ،   کئی ممالک متاثرہو چکے ہیں جب کہ پاکستان نے وائرس کی روک تھام کیلئے مزید ہنگامی اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں ، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 30 ڈاکٹرز اور نرسز کو ٹریننگ دے دی گئی ۔ دوسری جانب  ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر تھرمل سکینر گنز کم پڑگئیں ، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی مزید 100 گنز کی فراہمی کی درخواست منظور کرلی ۔ تھرمل سکینرز کے زریعے انسانی جسم کے درجہ حرارت کی بغیر چھوئے جانچ کی جا سکتی ہے اور کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی نشاندہی بھی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ جاپان بھی پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا  ، کرونا وائرس کی چار ٹیسٹنگ کسٹس کل پاکستان کیلئے ارسال کرے گا جو دو فروری کو پہنچیں گی۔ ایک ٹیسٹنگ کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالر ہے جس سے  پچاس ٹیسٹ ہوسکتے ہیں، ادھر چین اورمچی ائیرپورٹ پر پھنسے 100 کے قریب پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔