Friday, May 3, 2024

پاکستان کے تعاون کو نہ سراہا گیا تو نظرثانی کرسکتے ہیں: ملیحہ لودھی

پاکستان کے تعاون کو نہ سراہا گیا تو نظرثانی کرسکتے ہیں: ملیحہ لودھی
January 3, 2018

نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنی امریکی ہم منصب نکی ہیلی کو کرارہ جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیوں اور غلطیوں پر دوسروں کو مورد الزام نہ ٹھہرائے۔ پاکستان کے تعاون کو نہ سراہا گیا تو نظرثانی کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی کی پریس کانفرنس اور صدر ٹرمپ کے ٹویٹ کی حمایت اور پاکستان پر الزامات کے جواب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ اپنی ناکامیوں اور غلطیوں پر دوسروں کو مورد الزام نہ ٹھہرائے۔

پاکستان کا تعاون کسی امداد کیلئے نہیں، قومی مفاد اور اصولوں پر مبنی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

پاکستان نے دنیا سے کہیں طویل اور مشکل انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے۔ پاکستان کا تعاون نہ سراہا گیا تو نظرثانی کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے اس تعاون کو نہ سراہا گیا تو ہم اپنے اس تعاون پر نظر ثانی بھی کر سکتے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی امداد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالہ سے امر یکا کی ترجمانی کرتے ہوئے نیکی ہیلی نے امریکی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالا ہے اور پاکستان پر امداد لے کر دھوکہ دہی اور دوہرے کردار جیسے بے بنیاد الزامات لگائے جن میں کو ئی صداقت بھی نہیں ہے ۔