Saturday, May 18, 2024

پاکستان کے تجارتی بحری بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ ہوگیا، علی زیدی

پاکستان کے تجارتی بحری بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ ہوگیا، علی زیدی
March 26, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قوم کو خوشخبری سنائی کہ پاکستان کے تجارتی بحری بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ یہ بتا کر خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ تجارتی بحری بیڑے میں ایک نئے جہاز کا اضافہ ہو گیا ہے ، بیڑے میں شامل ہونے والے نئے تیل بردار جہاز کا نام بولان رکھا گیا ہے۔

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1110227174701912066

علی زیدی کا کہنا تھا کہ  نئے بحری جہاز کی شمولیت سے بیرونی ذرائع نقل و حمل پر انحصار کم ہو گا ۔

 پی این ایس سی کے بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت کے بعد تجارتی بحری جہازوں کی کل تعداد 10 ہو گئی ۔