Thursday, April 18, 2024

پاکستان کے بعد عراق بھی بجلی بحران کا شکار، تحریر سکوائر میں احتجاجی مظاہرہ، شہری سڑکوں پر

پاکستان کے بعد عراق بھی بجلی بحران کا شکار، تحریر سکوائر میں احتجاجی مظاہرہ، شہری سڑکوں پر
August 1, 2015
عراق (ویب ڈیسک) پاکستان کی طرح عراق میں بھی بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شہری بجلی بحران کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ عراق میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران پیدا ہو گیا اور دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں بار بار بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے اور گرمی کے ستائے شہری حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت میں سینکڑوں شہریوں نے جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں تحریر سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہ بجلی سمیت دیگر سرکاری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے بصرہ اور دیگر شہروں میں بھی ہوئے۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے وزیر توانائی قاسم ال فہدوی کی برطرفی اور احتساب کا مطالبہ کیا۔ بعض لوگوں نے پانی کے خالی ہیٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔ عراق میں گرمی کی شدت بڑھنے پر حکومت نے بجلی کی بچت کیلئے سرکاری دفاتر میں چار دن کی تعطیلات کر دی ہیں۔