Thursday, May 9, 2024

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح اشارے

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح اشارے
February 10, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورسکی  گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح اشارے ملنے لگے ، اجلاس 16 فروری سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع  ہوگا،وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے پاکستان کو  12 ووٹ درکار ہیں جبکہ  چین، ترکی اور ملائیشیا کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 16 فروری سے پیرس، فرانس میں شروع ہوگا ۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لانے کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کیلئے امید افزاء ماحول ہے ، 39 میں سے 12 ووٹ درکار ہیں ۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ پاکستان کی سفارتی مہم کے نتیجے میں 12 ووٹ ملنے کی قوی امید ہے۔ چین، ترکی اور ملائشیاء کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور واضح اشارے ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا کیونکہ ایف اے ٹی ایف دسمبر 2019ء بیجنگ اجلاس میں بھارتی مخالفت کے باوجود امریکا، یورپین یونین نے پاکستانی اقدامات کو سراہا ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں شامل کیا تھا، پاکستان کو 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا گیا تھا جس میں بیشتر نکات اور ایکشن پلانز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ پاکستان کو ستمبر 2019ء میں مزید بہتری کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امریکی جنوبی ایشیاء پالیسی کی مخالفت پاک، امریکا کشیدہ تعلقات پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کی وجہ بنے۔