Tuesday, May 14, 2024

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہونگے

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہونگے
January 21, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا مشن ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہونگے۔ حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد چین میں موجود ہے ،  پاکستانی وفد میں نیکٹا، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام شامل ہیں ۔  پاکستان نظرثانی رپورٹ آٹھ جنوری کو ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے ۔