Monday, May 13, 2024

پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ، فردوس عاشق اعوان
February 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں لکھا کہ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شرپسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیروترقی خصوصاً نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ۔ محب وطن قبائلی عوام کو انکی قربانیوں کا پھل ہر صورت ملے گا۔ قبائلی عوام کو بااختیار بنائیں گے۔