Thursday, March 28, 2024

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ماہ کیا جائے گا

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ماہ کیا جائے گا
April 15, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے، آئی ایم ایف سےپاکستان کو ملنے والا بیل آؤٹ پیکج 3 سال کیلئے ہوگا اور حجم 6 ارب ڈالر ہوگا، پیکج پر دستخط اسی ماہ کیے جائیں گے۔

عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے ساتھ اجلاسوں کے بعد پاکستانی وفد وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان واپس پہنچ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ  بیل آؤٹ پیکج پر دستخط اپریل میں ہی کرلیے جائیں گے ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا ،اس دورے کی تاریخ آئندہ ایک دو روز میں طے کی جائے گی۔

پاکستان اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کو مالیاتی وفد کے دورے سے پہلے قانونی شکل دے گا ، اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گیجس کے بعد صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسکیم نافذ کردی جائے گی

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی مجوزہ اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ۔