Sunday, September 8, 2024

پاکستان کے 42کنٹونمنٹس میں بلدیاتی الیکشن کا مرحلہ مکمل ،ملک بھر غیر حتمی اور غیر سرکاری آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے

پاکستان کے 42کنٹونمنٹس میں بلدیاتی الیکشن کا مرحلہ مکمل ،ملک بھر غیر حتمی اور غیر سرکاری آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے
April 26, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کے بعد ان کے مختلف مراحل میں نتائج آںا شروع ہوگئے ۔ بہاولپورمیں ریحان بن جاوید اورماسٹرخان محمد نے آزاد حیثیت میں کامیابی سمیٹی ،ایک سے آزاد اُمیدوار ریحان بن جاوید کامیاب رہے جبکہ وراڈ نمبر دو سے مسلم لیگ نون کے حاجی محبوب احمد نے میدان مار لیا ، وارڈ نمبر تین سے بھی آزاد اُمیدوار ماسٹر خان محمد کامیاب قرار پائے، جہلم وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ نون کے راجہ واجد محمود جیتے جبکہ وارڈ نمبر دو سے  بھی مسلم لیگ نون کے ہی عمران بشیر وائیں نے میدان مار لیا۔ حویلیاں وارڈ نمبر ایک سے آزاد اُمیدوار رحمت علی خان اور وارڈ نمبر دو سے آزاد اُمیدوار لیاقت خان کامیاب رہے۔ مری وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ نون کے اکمل نواز اور وارڈ نمبر دو سے تحریک انصاف کے خلیل ملک بلامقابلہ کامیاب رہے۔ ٹیکسلا کے وارڈ نمبر ایک سے رضا شاہ جبکہ وارڈ نمبر دو سے ملک عاشق کامیاب قرار پائے دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے وارڈ نمبر ایک سے آزاد اُمیدوار میجر ریٹائرڈ کفایت اللہ اور وارڈ نمبر دو سے بھی آزاد اُمیدوار انعام اللہ کنڈی کامیاب ہوئے۔ بنوں  وارڈ نمبر ایک  سے آزاد اُمیدوار شیریں مالک کامیاب  جبکہ وارڈ نمبر دو سے پی ٹی آئی کے حاجی ممتاز خان کامیاب قرار پائے ۔ نوشہرہ کے وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے فیاض خان کامیاب قرار پائے جبکہ نوشہرہ وارڈ نمبر دو سے اے این پی کے واجد قیوم کو کامیابی ملی۔ نوشہرہ وارڈ نمبر تین سے جماعت اسلامی کے سعید شاہد کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر چار سے آزاد اُمیدوار محمد اسماعیل نے میدان مار لیا۔ رسالپور وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے عابد مشوانی نے کامیابی حاصل کی۔ رسالپور وارڈ نمبر دو سے جماعت اسلامی کے سید ندیم ٹیپو کامیاب رہے رسالپور وارڈ نمبر تین سے آزاد اُمیدوار محمد اسلم کو کامیابی ملی۔ کامرہ وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ نون کے محمد عارف محمود اور وارڈ نمبر دو سے تحریک انصاف کے اکمل شفیق نے میدان مار لیا۔ چراٹ سے دونوں آزاد اُمیدوار کامیاب رہے جبکہ مردان میں ایک نشست اے این پی کو ملی تو دوسری پر آزاد اُمیدوار نے کامیابی سمیٹی۔ سجنوال کینٹ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک ایک نشست جیتی۔ پنوں عاقل میں ایک نشست پیپلزپارٹی کو ملی تو دوسری پر آزاد اُمیدوار فاتح رہا۔ کھاریاں کی دو نشستوں میں سے ایک پی ٹی آئی نے جیتی اور دوسری پر آزاد اُمیدوار جیتا۔ گلیات میں ایک آزاد اُمیدوار اور ایک پی ٹی آئی کا اُمیدوار جیتا۔ منگلا میں ن لیگ نے ایک نشست جیتی اور دوسری پر آزاد اُمیدوار کو فتح ملی۔ سندھ میں مجموعی طورپرایم کیوایم کا پلڑابھاری رہا لیکن پی ٹی آئی بھی رنگ جمانے میں کامیاب رہی۔ کلفٹن میں ایم کیوایم صرف دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، پیپلزپارٹی نےتین جبکہ پی ٹی آئی نےدوحلقوں میں کامیابی سمیٹی، جماعت اسلامی کو ایک سیٹ ملی۔ فیصل کینٹ میں ایم کیوایم کا پلڑابھاری رہا، جس  نے دس میں سے پانچ نشستیں جیت لیں، کراچی کینٹ میں   ایم کیوایم کودونشستیں ملیں۔ دوآزادامیدوارجیت گئے۔کورنگی میں ایک نشست ن لیگ اورایک  ایم کیوایم کو ملی۔۔ منوڑہ کینٹ کی دونوں نشستیں  آزادامیدواروں نے جیت لیں۔حیدرآبادمیں ایم  کیوایم کا پلڑابھاری رہا، جس نے دس  میں  سے چھ نشستیں جیت لیں پیپلزپارٹی کے حصے میں تین نشستیں آئیں جبکہ ایک آزادامیدوارجیت گیا۔  ایم کیو ایم کےدوامیدواربلامقابلہ کامیاب ہوئے۔  وارڈ چار میں آغا عبدالرحمن کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم بھی ہوگیا۔